Mansha Noor

Add To collaction

लेखनी कहानी -29-Oct-2021

کینیڈا کے معروف سائیکالوجی کے پروفیسر جورڈن پیٹرسن جنہوں نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔ ان کی ایک کتاب زندگی کے بارہ اصول نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ یہ بارہ اصول مختصر بیان کر دیتی ہوں۔

۔ اپنے اٹھنے ،بیٹھنے چلنے کا انداز درست رکھیں۔ ایک فاتح کی طرح چلیں پھریں نا کہ ایک مفتوح کی طرح۔

جیسے دوسروں کا خیال رکھتے ہیں ویسے ہی اپنا خیال بھی رکھیں۔
اکثر ہم دوسروں کی خاطر جیتے جیتے اپنا آپ نظرانداز کر دیتے ہیں۔

3- مخلص لوگوں کے ساتھ رہیں۔ جو لوگ آپکو نیچا دکھانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ان سے چھٹکارا حاصل کر لیں۔

4- اپنی زندگی میں بتدریج بہتری لاتے رہیں۔ اپنے آپ کو کسی سے کم تر نہیں سمجھیں۔ہر شخص کے اوصاف جدا ہیں اپنی مہارت پہچانیں اور اپنی الگ پہچان بنائیں۔

5- والدین کا فرض ہے کہ اولاد کو معاشرے میں رہنے سہنے کے طور طریقے سکھائیں۔
6- دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے خود کو ٹھیک کریں۔

7- جھٹ پٹ فائدہ حاصل کرنے کے بجائے اعلی مقصد پر توجہ رکھیں ۔

8- اپنے آپ سے دیانتدار رہیں، خود سے جھوٹ نہ بولیں۔سچ جھوٹ صحیح غلط کی آپکو پہچان ہونی چاہیے۔

9- ا چھے سامع بنیں۔ دوسروں کی پریشانیوں کو سن کر انکا حل نکالنے کی کوشش کریں۔

10- اپنی مشکلات سے نظر نہ بچائیں بلکہ ان کا حل نکالنے کی کوشش کریں۔

11- دنیا میں مساوات نہیں ہے۔ مرد عورت برابر نہیں۔امیر غریب برابر نہیں۔ اس حقیقت کو قبول کر لیں

12- زندگی میں جو اچھا ملا ہے اس کا شکر ادا کریں۔ بیماری ، دکھ ،تکلیف زندگی کا حصہ ہے لیکن پھر بھی زندگی میں اور بہت کچھ ہوتا ہے جس کے سہارے جیا بھی جا سکتا ہے اور شکر بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔

   0
0 Comments